مزید خبریں

سوات: پی کے 7 پر ضمنی انتخاب آج ہوگا

سوات (صباح نیوز) سوات کے حلقہ پی کے 7 پر ضمنی الیکشن کا میدان آج سجے گا جس کیلیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق علاقے میں کل ایک لاکھ 83 ہزار 308 ووٹرز کے لیے 124 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے جس میں 27 پولنگ اسٹیشن کو حساس ترین قرار دیا جا چکا ہے۔ یہ سیٹ اے این پی کے رکن اسمبلی وقار خان کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی تھی جس پر اب مجموعی طور پر 2 آزاد امیدواروں سمیت پی ٹی آئی امیدوار اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ پولنگ صبح 8 تا شام 5بجے بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔