مزید خبریں

صدر مملکت نے گورنر بلتستان کا استعفا منظور کرلیا

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنرگلگت بلتستان راجا جلال حسین مقپون کا استعفا منظورکرلیا۔ ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے کے مطابق صدر مملکت نے نئے گورنر کی تعیناتی تک گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر سید امجد علی کو قائم مقام گورنر مقرر کردیا ہے۔ دریں اثنا صدر مملکت نے گریڈ 21 کے ریٹائر آفیسر ظہیر پرویز خان کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا رکن مقرر کردیا ہے۔