مزید خبریں

بیسن کی کھنڈویاں

(پانچ افراد کے لیے)
اجزاء:
دہی ایک پائو یا ایک پیالی
لیموں دو عدد
بیسن چار کھانے کے چمچ
اجوائن آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
پیاز آدھا کھانے کا چمچ
میتھی چھ دانے
لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
تیل ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ
ہر مری چار عدد
ہرا دھنیا ایک گٹھی
میٹھا سوڈا آدھا چمچ

ترکیب: دہی میں بیسن، اجوائن، آدھا کھانے کا چمچہ گرم مصالحہ، میٹھا سوڈا، نمک اور لیموں کا رس اچھی طرح ملالیں پھر ایک کھانے کا چمچہ تیل ملاکر ہلکی آنچ پر تیز تیز چمچہ چلاکر اس کو حلوے کی طرح بھون لیں۔ ایک تھالی میں تھوڑی سی چکنائی لگاکر حلوے کی طرح پھیلادیں ٹھنڈا ہونے پر چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔ ایک پھیلی ذرا گہری دیگچی لیں۔ اس میں تیل ڈال کر گرم کریں۔ میتھی دانہ ڈال دیں جب خوشبو آنے لگے تو پسی ہوئی پیاز اور سارے مصالحے ڈال کر ہلکا سا بھون لیں دو سے ڈھائی گلاس پانی ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر دیگچی کو رکھ دیں۔ اس عرصے میں جو کھنڈویاں بناکے رکھی ہوئی ہیں ان کو الگ فرائنگ پین میں ڈیپ فرائی کریں جب گولڈن برائون سی ہوجائیں تو نکال کر شوربے میں ڈال دیں۔ جب ساری ڈال دیں تو ہرا مصالحہ باریک کاٹ کر ڈالیں اور ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں تیل اوپر آجائے تو سالن تیار ہے