مزید خبریں

ایئر کنڈیشن کے استعمال کے مسائل

ایئر کنڈیشن کا استعمال روز بہ روز بڑھتا جا رہا ہے
اے سی کا بے تحاشا استعمال کرنے کے ایسے نقصانات ہیں جن کا جاننا بےحد ضروری ہے، سارا دن ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھنے سے کئی طرح کی بیماریاں لا حق ہو سکتی ہیں، جن میں سانس کی بیماری، پھیپھڑوں کی بیماری، جسم میں مستقل درد، جلد کے مسائل وغیرہ بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔
سانس کے مسائل:
اے سی میں رہنے سے گرمی سے تو نجات مل جاتی ہے لیکن اس کی مستقل ٹھنڈک پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتی ہے، اگر اے سی کے فلٹر کی بار بار صفائی نہ کی جائے تو اس میں سے بھی جراثیم اورگرد وغبار ہوا کے ساتھ ہماری سانس میں شامل ہو جاتا ہے، جس سے الرجی اور دوسری بیماریاں ہو سکتی ہیں۔
بیکٹیریا:
ایک خاص قسم کے بیکٹیریا لیگیونیلانیموفیلا کی وجہ سے سانس لینے کے عمل کو متاثر کرنے والی ایک بیماری لیگیونیئر بھی لا حق ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ پھیپھڑوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ رہتا ہے، جو لوگ نزلہ زکام کے مستقل مریض ہیں ان کو خاص کر بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔
سر اور کندھے:
ایئر کنڈیشن کی ٹھنڈک سے سر اور کندھوں میں مستقل درد رہنا شروع ہو جاتا ہے، اس کی ٹھنڈک جسم کے پٹھوں اور جوڑوں کو متا ثر کرتی ہے، اس سے جسم کے مختلف حصے متاثر ہوتے ہیں اور یہ ٹھنڈک جسم میں بیٹھ جاتی ہے۔
خاص طور پر اگر کولنگ زیادہ ہو تو پھر تو یہ زیادہ خطرناک ہو جاتی ہے کیوں کہ اس ٹھنڈک سے نکل کر جب آپ باہر کے درجہ حرارت میں آتے ہیں تو یہ زیادہ مضر صحت ہو تا ہے، جسم کا درجہ حرارت بار بار کم زیادہ ہوتا ہے جو کہ آپ کے جسم پر اثر انداز ہو تا ہے۔
بہت زیادہ ٹھنڈک جوڑوں کو متاثر کرتی ہے اور جوڑوں کے درد کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔
جلدی بڑھاپا:
ٹھنڈک سے جلد پر جھریاں جلدی بڑھ جاتی ہیں، کیوں کہ اے سی کمرے کی نمی کو کھینچ لیتا ہے، اور خشکی بڑھ جاتی ہے، چناں چہ اے سی میں زیادہ بیٹھنے یا رہنے والوں کی جلد بھی خشک ہو جاتی ہے اور یوں جھریاں ہونے لگتی ہیں۔