مزید خبریں

بدین:سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو کی رسم سوئم، تعزیت اور فاتحہ کا سلسلہ جاری

بدین(نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو کی رسم سوئم وفات پر سیاسی سماجی کاروباری شخصیات شہریوں اور صحافیوں کی جانب سے ورثاء سے تعزیت اور فاتحہ کا سلسلہ بھی جاری۔پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما سنیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو کی رسم سوئم کا انعقاد کراچی روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ پر کیا گیا اس موقع پر قران خوانی اور دعا میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی پیر نواراللہ قریشی رکن قومی اسمبلی میر غلام علی ٹالپور رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر حاجی رمضان چانڈیو نائب صدر پیر امجد میر وقار تالپور صدیقی عبدالرحمان بلوچ محمد نواز چانڈیو فدا میندھرو سمیت دیگر سیاسی سماجی کاروباری شخصیات پارٹی کارکنوں شہریوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔