مزید خبریں

کوئٹہ: بیوی کے قتل میں ملوث شوہر کو عمر قید و جرمانہ

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) عدالت نے بیوی کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم محمد جنید ولد گل زیب نے سال2021ء کے ما ہ نومبرمیںجوائنٹ پر ریلوے ٹریفک کا لو نی میں واقع گھر میں اپنی اہلیہ کو قتل کر نے کے بعد خود کشی کی کوشش کی تھی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ون کو ئٹہ محمد افضل کا کڑ نے نے گزشتہ روز اہلیہ کے قتل کا جرم ثابت ہو نے پر ملزم بحراست محمد جنید کو عمر قید کی سزا سنا دی عدالت نے ملزم کو مقتولہ کے ورثا کو 2 لاکھ روپے ادا کر نے کا بھی حکم دیا ہے ۔