مزید خبریں

سکھر: مرحوم ملازمین کے واجبات فوری ادا کیے جائیں، خیر محمد تنیو

 

سکھر( نمائندہ جسارت)پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے کے مرکزی سیکریٹری جنرل خیر محمد تنیو نے بعد از ریٹائرمنٹ واجبات کی عدم ادائیگی پر ریٹائر ملازم کے تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کے افسوسناک واقعے پر اظہار افسوس و تشویش کرتے ہوئے ریلوے انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم جولائی 2020سے لے کر اب تک جتنے بھی ریلوے ملازم ریٹائر ہوچکے ہیں یا دوران ملازمت وفات پا چکے ہے ان کے واجبات کی فی الفور ادائیگیاں کی جائیں، انہوں نے کا واجبات کی عدم ادائیگی پر خود کشی کی کوشش کا واقعہ نہایت افسوسنا ک او ر ریلوے انتظامیہ کیلئے قابل توجہ طلب ہے، ریٹائرڈ ملازمین واجبات کی عدم وصولی کے باعث نہایت کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور نوبت مجبو ہو کرخودکشی تک آن پہنچی ہے، ریلوے ان ضعیف العمر ریٹائرڈ پنشنرزکے حال پر رحم کھائے اور انکے واجبات کی فوری ادائیگیوں کا بندوبست کیا جائے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ خود کشی کی کوشش میں زخمی ریٹائرڈ ملازم کے ہسپتال علاج و معالجہ کے اخراجات ریلوے انتظامیہ ادا کرے ۔