مزید خبریں

سکھر:جمعیت طلبہ عربیہ کی جانب سے مقابلہ بحث ومباحثہ

سکھر( نمائندہ جسارت)جمعیت طلبہ عربیہ سکھر کی جانب سے مقابلہ بحث ومباحثہ بموضوع(تنظیم یا تعلیم) منعقد ہوا، جمعیت کے کارکنان ساتھیوں نے بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کی،منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سکھر ڈویزن حافظ ابو الدرداء نے جج کے فرائض سرانجام دیے، اس موقع پر منتظم ڈویژن حافظ واجد حسین نے بھی خصوصی شرکت کی،امین ضلع ابوبکر اور منتظم حلقہ برادر شہباز نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیے، اختتام پرواجد حسین ، حافظ ا بوالدرداء اور امین ضلع ابوبکر نے پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔