مزید خبریں

میرپورخاص: بلدیاتی انتخابات، ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

 

میرپورخاص(بیورورپورٹ)میرپورخاص ضلع میں آج فیزن ون کے تحت بلدیاتی الیکشن ہونے جارہے ہیں جس میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 43 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے کل 836 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ضلع میرپورخاص میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 203پولنگ اسٹیشن کوحساس جبکہ 165کو انتہائی حساس قرار دے کر ان پولنگ اسٹیشنوں پر سخت حفاظتی انتظامات کی سفارش پر پولیس انتظامیہ کی جانب سے یہاں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی پیٹرولنگ کے ساتھ رینجرز اور پاک آرمی کے جوان بھی گشت کریں گے۔ ضلع بھر میں 836 پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا سامان پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں پہنچا دیا گیا ضلع بھر میں پولیس اور رینجرز کے 15سو سے زائد اہلکار پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیے گئے ہیں پولنگ کے سامان کی ترسیل کے دوران بد نظمی نظر آئی اکثر پولنگ اسٹیشنوں کے پرائزڈنگ افسران کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر غائب رہی پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی دینے کے لیے جانے والے عملے خاص کر خواتین کو اس موقع پر شدید پریشان کا سامنا کرنا پڑا انہیں پینے کے لیے پانی تک فراہم نہیں کیا گیا بازار سے پیسوں سے پانی خرید کر پیتے رہے شدید گرمی میں تمام عملہ دھوپ میں بیٹھ کر کام کرتا رہا جس کی شکایت عملہ اپنے افسران سے کرتا رہا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اس دوران بد نظمی بھی عروج پر رہی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک خصوصی اجلاس بھی ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر زین العابدین نے کی اجلاس میں ایس ایس پی میرپورخاص پاک آرمی اور رینجرز کے افسران ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن اور ضلع پولیس کے افسران اور تمام دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں 144ضابطہ اخلاق میرپورخاص پولیس کی جانب سے سیکورٹی پلان اور پولنگ اسٹیشنو ں پر فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے پر بھی غور کیا گیاجبکہ ایس ایس پی چوہدری اسد علی نے سامان ڈسٹیبیوشن پوانٹس اور مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرکے وہاں کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔