مزید خبریں

سکھر:حزب اللہ جکھرو کا یوسی 7 کے وارڈ 3 کا دورہ

سکھر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء مولانا حزب اللہ جکھرو نے یوسی 7جیئے شاہ ٹاؤن سکھر کے وارڈ 2 میںشیخ برادری کے رہنماء، شعبان شیخ سے ملاقات کی، استاد غلام نبی مہر اور یوسی چیئر مین کے امیدوار منصور لاشاری بھی موجود تھے۔ انہوں نے عیادت کی اور طبیعت دریافت کی، اور شفایابی کے لیے دعا کی،اللہ تعالی شفا ئے کاملہ عطا فرمائے۔ اس موقع پر انہوں نے انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدواران کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔ قبل ازیں مولانا حزب اللہ جکھرو نے یوسی 7 کے وارڈ 3 کا دورہ کیا اور استاد غلام نبی مہر اور الٰہی بخش بھٹار سے ملاقات میں جماعت اسلامی کے امیدواران کی حمایت کی اپیل کی۔ انہوں نے یوسی چیئرمین منصور احمد لاشاری،وائس چیئرمین غلام مصطفی شیخ،وارڈ امیدوار روشن علی بلوچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، علاوہ ازیں مولانا حزب اللہ جکھرو نے یوسی 7 کے وارڈ 2 میںجماعت اسلامی کے امیدواران یوسی چیئرمین منصور احمد شیخ، وائس چیئرمین غلام مصطفی شیخ،روشن علی بلوچ وارڈ ممبر، باغ علی کھوسو،مولانا عبدالعزیز تنیو ،مولانا سلیم جان بگٹی ،ابودرداء مہر کے ہمراہ لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر ووٹ دیا جانے کی اپیل کی ۔