مزید خبریں

ٹنڈو الہیار: میونسپل کمیٹی اور محکمہ ہیلتھ کے عملے کی عدم دلچسپی

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی نائب صدر سید عبدالغفور شاہ نے اپنے پر یس بیان میں کہا کہ انتطامیہ بے حس ہو چکی اور منتخب قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران کی جانب چشم پو شی کے سبب ٹنڈوالہیار کی مین شاہراہ نصر پور وڈ گزشتہ کئی سالوں سے بغیر بارش کے دریا سمندر کا عکس پیش کر تا رہتا ہے اور مذکررہ شاہراہ ڈپٹی کمشنر آفس بھی جاتی ہے اس کے با وجود محکمہ بلدیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین کی جانب نااہلی کے سبب گندا پانی ہر دوسرے روز مین شاہراہ پر رقص کر تا رہتا ہے لیکن کوئی اس علاقے کے افراد کی فر یا د سننے کے لیے تیار نہیں جس کے سبب گندا پانی مسلسل دریا سمندر کا عکس پیش کر تی ہے جس کے باعث یہاں کے دکانداروں کا کاروبار مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے ایک طر ف مہنگائی نے کاروبار کو تباہ و برباد کیا تو دوسری جانب گندے پانی نے تاجر برادی کا کاروبار مفلوج کر دیا دوکاندار ذہنی مر یض بن چکے ہیں گندے پانی کے جمع ہو نے کے سبب تعفن کے باعث مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں لیکن انتظامیہ اس مسلے کے حل کے لیے کوئی پلان تیار نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ گندے پانی کی نکاسی کی بحالی کے لیے فوری نوٹس لے کر ٹنڈوالہیار کے شہر یوں کو اس عذاب سے نجات دلائیں ۔