مزید خبریں

الیکشن میں خواتین کی شرکت کی آگاہی مہم چلارہے ہیں،سیپ

 

خیرپور(جسارت نیوز)سیپ پاکستان عورت فائونڈیشن اور سیوا ڈولپمنٹ ٹرسٹ سندھ کے رہنمائوں خادم حسین ڈھوٹ،شائستہ کھوسو، ایڈوکیٹ شاہد حسین ،ایڈوکیٹ عائشہ ،وقار احمد ابڑو نے پریس کلب خیرپور میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مقامی حکومتیں کے الیکشن کا پہلا مرحلہ 26جون پر ہورہا ہے اور دوسرا مرحلہ جولائی کے مہینے میں ہونا ہے سائوتھ ایشیا پارٹنر شپ (سیپ )پاکستان اور خواتین فائونڈیشن جذبہ پروگرام کے تحت پورے پاکستان میں الیکشن میں خواتین کی شرکت کی آگاہی مہم چلارہے ہیں جبکہ خیرپور کے لیے سیوا ڈولپمنٹ ٹرسٹ سندھ ان مہم کا حصہ ہے اس آگاہی مہم کا اہم نقطہ خواتین کا مقامی حکومتوں میں شرکت دار ہونے اور الیکشن میں بہتری لانے کے لیے صوبائی حکومتوں سے لابنگ کرکے خواتین کی اہمیت کی نمایاں جگہ دلانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سماج میں اہم حصہ خواتین کی مقامی کونسلرز کے الیکشن میں شرکت انتہائی ضروری ہیں ملک کی نصف آبادی فیصلے سازی سے باہر ہیں ہم پر فرض عائد ہوتا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کی مشترکہ طور پر آمادہ کیا جائے تاکہ خواتین کو اپنے حصہ کی حق مل سکے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا تمام سیاسی پارٹیوں کواپیل کی کہ وہ خواتین کو اہمیت دینے کے ساتھ ساتھ انھیں فیصلے سازی میں بھی شریک کریں۔