مزید خبریں

پاور شو دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے،میرمنور ٹالپر

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت ) میرواہ گورچانی میں پیپلز پارٹی کا پاور شو دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ، پیپلز پارٹی ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے آٹھوں وارڈوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔میر منور علی ٹالپربلدیاتی انتخابات کی تاریخ قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں گزشتہ شب پاکستان پیپلز پارٹی نے میرواہ گورچانی میں اپنا پاور شو دیکھاتے ہوئے ایک زبردست عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے آٹھوں وارڈوں کے جیالوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر وارڈ نمبر 8 کے امیدوار و 3 مرتبہ ناقابل شکست چیئرمین انجینئر چوہدری احسان الحق آرائیں نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ،پیپلز پارٹی کے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتقامی کارروائیوں کے بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی نے سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں انہوں نے کہا کہ مخالفین اپنی شکست کو دیکھ کر من گھڑت الزام تراشیاں کر رہے ہیں عوام ان کے مکر و فریب میں نہیں آئیں گے۔