مزید خبریں

پیپلزپارٹی نے من پسند آر اوز تعینات کرائے ہیں،مبین جتوئی

سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ میں بلدیاتی انتخابات ،پی ٹی آئی سندھ نے پیپلزپارٹی پر پری پول رگنگ کے الزامات عائد کردیے ،سندھ میں پیپلزپارٹی نے من پسند آر اوز تعینات کرائے ہیں جو پیپلزپارٹی رہنماؤں کے گھروں کی حاضری بھر رہے ہیں، مبین جتوئی صوبائی سیکرٹری جنرل کی پریس کانفرنس، پی ٹی آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مبین جتوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ پر الزام لگایا کہ اس نے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی پری پول رگنگ شروع کردی ہے اس نے من پسند آر اوز لگوائے ہیں جو پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے گھروں کے چکر لگا رہے ہیں اور ان کے ایما پر پولنگ اسٹیشن تبدیل کیے ہیں فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا گیاہے۔ ان کا کہنا تھا یہ لوگ سندھ میں 15 سال سے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالتے آرہے ہیں اوربھٹو کے نام پر عوام سے ووٹ لے کر ان کو بیوقوف بناتے آرہے ہیں سکھر میں میونسپل کارپوریشن کا پیسہ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے جس پرخاموش نہیں بیٹھیں گے مخالفین اب اُلٹی گنتی شروع کردیں ہمارے پولنگ ایجنٹس کل فارم 11 لیے بغیر پولنگ اسٹیشن سے باہر نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکھر کا سید ہاؤس اسکول کی پراپرٹی پربنا ہے اور اب شیخ ہاؤس نے صرف 3 دن میں واپڈا کی پراپرٹی اپنے نام کرائی ہے جس کے تمام ثبوت ہمارے پاس ہیں جو ہم ایف آئی اے اور نیب کو پیش کریں گے۔