مزید خبریں

خیرپور: پی پی میں شامل ہونے والے کا گھر جلا دیا گیا

خیرپور(جسارت نیوز)بی سیکشن تھانے کے علاقے چنہ سمنگ گوٹھ میں حال میں ایک مذہبی جماعت کو خیر آباد کہہ کر پیپلزپارٹی کے نامزد اُمیدوار یوسی چیئرمین مبین سمنگ کے ہاتھ پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والا شخص دیدار پھلپھوٹہ کے گھر میں نامعلوم افراد نے آگ لگادی جس کے نتیجے میں گھر میں رکھا ہوا بار دانہ،یزاروں روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا واقعے کی اطلاع ملنے پر چیئرمین کے نامزد امیدوار مبین سمنگ وڈیرو انور سمنگ ودیگر پہنچ گئے متاثرہ شخص نے بی سیکشن تھانے پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر داخل کرادی ۔