مزید خبریں

ٹنڈو محمد خان: سید اسد شاہ کاظمی کا فارم بحال کردیاگیا

 

ٹنڈومحمدخان(نمائندہ جسارت)الیکشن ٹریبونل میں بلڑی شاہ کریم کے رہائشی حاجی اسماعیل میمن کی جانب سے ٹاؤن کمیٹی بلڑی شاہ کریم کے وارڈ نمبر 1 کے امیدوار سید اسد شاہ کاظمی کے خلاف نااہلی کی درخواست عدالت کی جانب سے مسترد کرتے ہوئے سید اسد شاہ کاظمی کا فارم بحال کردیا گیا ، اس موقع پر ایڈووکیٹ علی محمد میمن نے اپنے چیمبر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سید اسد شاہ کاظمی پاکستان پیپلز پارٹی کے بنیادی کارکن ہیں اور ماضی میں بھی انہوں نے بلڑی شاہ کریم کی عوام کی خدمت کی ہے اور ماضی میں بھی بلڑی شاہ کریم میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں، ضلع کاؤنسل کے امیدوار سید مجتبیٰ شاہ کاظمی کے تائدکنندہ محبوب برڑو کو لا پتا کردیا گیا ہے اور اسے بلیک میل کر کے فارم کی تائید سے روکا جارہا ہے ، ضلع کاؤنسل کے امیدوار سید مجتبیٰ کاظمی کا فارم ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے رد کیا گیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، کیونکہ تائد کندہ کو اغوا اور لاپتا کرنا قانوناً جرم ہے جس کیخلاف الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بات کا نوٹس لیں ، امید ہے کہ جلد ضلع کاؤنسل کے امیدوار سید مجتبیٰ شاہ کاظمی کا فارم بحال ہو جائے گا۔