مزید خبریں

شہری بھائی چارہ برقرار رکھنے میں بھرپورکردارادا کریں،ڈپٹی کمشنر ٹنڈو الہیار

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیارولی محمد بلوچ نے کہا ہے کہ دین اسلام پر امن بقائے باہمی،انسانیت کے احترام، عفو و درگذر، صبر و استقامت، برداشت، رواداری، بڑوں کی عزت، چھوٹوں پر شفقت اور دوسروں کے خیالات اور نظریات کا احترام کر نے کا درس دیتا ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بنائے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدآمد کو یقینی بنائیں اور ذمہ دار شہری کی حیثیت میں آپس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپورکردارادا کریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے آج اسلامی نظریاتی کائونسل اور وزارت مذہبی امور کی جا ب سے پیغام پاکستا ن کی روشنی میں جاری کردہ 20نکاتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے کے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی ٹنڈوالہیارفاروق احمد بجارانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیار محمد ابراہیم عالمانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ٹنڈوالہیار شہزادو عمیر جروار، تینوں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر، متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران ،ضلع ٹنڈوالہیار کی سیاسی و سماجی شخصیات حاجی شفیع محمد پتافی، ٹھاکر نظیر قائمخانی، حافظ اصغر، سید زاہد شاہ، فرحان پتافی کے علاوہ دیگر معزز شہریوںو علماء اکرام نے شرکت کی۔