مزید خبریں

پشاور زلمی کا بیرون ملک ٹیلنٹ کی تلاش کاکام شروع،ٹرائلز کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور زلمی اور پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کا بڑا اعلان کردیا۔ پشاور زلمی بیرون ملک ٹرائلز کا اعلان کرنیوالی پہلی پی ایس ایل فرنچائز بن گئی ۔پشاور زلمی نے برطانیہ اور یورپ میں اوورز سیز ٹرائلز کا اعلان کیا ہے ۔ لیجنڈ انضمام الحق، ہاشم آملہ، جیمز فوسٹر، محمد اکرم اور وہاب ریاض بیرون ملک پشاور زلمی ٹرائلز کاحصہ ہوں گے برطانیہ میں پشاور زلمی کے ٹرائلز کا آغاز 28 جون کو ہوگا 7 مختلف شہروں اور مقامات پر ٹرائلز ہوں گے اوور سیز ٹرائلز کے بعد بننے والی پشاور زلمی اوور سیز ٹیم رواں سال ‘کون بنے گا کے پی کا چمپئن ‘ ایونٹ میں شریک ہوگی دنیا کے 25 ممالک میں پشاور زلمی کے گلوبل کلبز رجسٹر اور گلوبل زلمی کا حصہ ہیں میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبر ون فرنچائز پشاور زلمی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ پشاور زلمی بیرون ملک ٹرائلز کا اعلان کرنیوالی پی ایس ایل کی پہلی فرنچائز بن گئی۔ پشاور زلمی برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں موجود پاکستانی کرکٹرز کے لیے ٹرائلز کا انعقاد کرے گی۔پشاور زلمی کے صدر اور سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ پشاورزلمی پاکستان کے بعد بیرون ملک بھی چھپے ٹیلنٹ کو تلاش کرے گی یہ برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں اور کرکٹرز کے پاس صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے۔