مزید خبریں

کھیلوں سے پاک ترک تعلقات مزید مستحکم ہونگے ،اوگوز کونزانلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھیل کے ذریعے پاک ترک تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہونگے ، پاکستان میں تیر اندازی کے کھیل کی مقبولیت حیران کن ہے ،کراچی میں بھی تیر اندازی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،آرچری کی مقبولیت کے لئے کام کرنے والوں کے ساتھ ہمارا تعاون ہر سطح پر مستقل جاری رہے گا ،ان خیالات کا اظہار کراچی میں ترکی کے نائب قونصل جنرل اوگوزکونزانلی نے شہر قائد میں کھیلوں کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کرنے والی فعال ایسوسی ایشن ’’اسپورٹس فار آل ‘‘ کے وفد سے ملاقات میں کیا جس کی قیادت اسپورٹس فار آل کے چیئر مین شاہد ہاشمی کر رہے تھے ،وفد میں آرچری کے ایشین سند یافتہ کوچ حسان عبداللہ اور دیگر مرد و خواتین کوچز بھی شامل تھے۔ اوگوز کونزانلی کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کی دوستی زندگی کے ہر شعبہ جات میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ کھیلوں کے ذریعے بھی پاکستان اور ترکی کے لوگ ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں ،آرچری سمیت دیگر کھیلوں کے لئے بھی ہماری خدمات حاضر ہیں ،اس موقع پر اسپورٹس فار آل کے چیئر مین شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہماری ایسوسی ایشن گزشتہ کئی برس سے کراچی کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے لئے کام کر رہی ہے ،ہم آرچری اورٹگ آف وار سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے گراس روٹ لیول سے کام کر رہے ہیں۔