مزید خبریں

پی او سی کی جانب سے عتیق صدیقی کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پول آف کر کٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام فری آف کاسٹ نظام الدین فاروقی میموریل ٹی ٹوئینٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم اانعامات کے موقع پر ٹی ایم سی اسٹیڈیم پر روح رواں پول آف کر کٹ پاکستان نہال الدین فاروقی زون 4 میں کر کٹ کی بے لوث خدمات اور میڈیا کوآرڈی نیٹرز کی سطح پر گرانقدر خدمات پیش کر نے پر گولڈ میڈلسٹ اسپورٹس آرگنائزر عتیق صدیقی کو پی او سی کی جانب سے ایک پُروقار تقریب میں گولڈ میڈل سے نوازہ گیا، ،تقریب میں کے سی سی اے کے سابق جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، زون چار کے ہیڈ کو چ رضوان قریشی، زون پانچ کے ہیڈ کوچ شکیل سجاد، مسرت رضا، شاہ شفیع الدین، سیف اللہ مگسی، انتخاب عالم ،سعود فاروقی، طا ہر خان،محمود خان،رافع صدیقی زون چار کلبز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔