مزید خبریں

عارف صدیقی کرکٹ،پنجاب کلب فائنل میں پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجاب کر کٹ کلب زون چار کے زیرِ اہتمام 15ویں عارف صدیقی انوی ٹیشن رمضان کر کٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کلب نے ملت کلب کو 56رنز سے شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا،فائنل پنجاب سی سی اور یونائیٹڈ جمخانہ کے مابین عیدالضحیٰ کے بعد پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی پر کھیلا جائیگا، دوسرے سیمی فائنل میچ کی نمایاں بات پنجاب سی سی کے سلمان خان کی نصف سنچری اور نوید احمد کا آل رائونڈ کھیل تھا،پنجاب گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب سی سی نے مقررہ اوورز میں 196رنز کا ٹارگٹ دیا،سلمان خان نے شاندار نصف سنچری 64اعجاز علی37اور نوید احمد،اوضید علی نے 30,30رنز بنائے،توقیر باجوہ نے تین اور راشد حسین نے دو وکٹیں حاصل کی،جواب میں ملت سی سی 140رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، عدیل حشمت47اور ز ر یاب علی نے46رنز بنائے،تعظیم گل، نوید احمد اور احمد علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کی، سلمان خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، امپائرنگ کے فرائض رحمان بہادر اور تسلیم بلوچ نے سر انجام دیا، جبکہ نوید احمد آفیشل اسکوررتھے۔