مزید خبریں

چیف آرمی اسٹاف ہاکی چمپئن شپ میں 10نامورٹیمیں حصہ لینگی

لاہور(جسارت نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چیف آف آرمی ا سٹاف انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کا قومی مرحلہ 14 تا 23 جولائی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری لیفٹننٹ کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر,اولمپیئن ریحان بٹ اور اولمپیئن محمد ثقلین بھی موجود تھے۔ چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کے حوالے سے سیکریٹری پی ایچ ایف اولمپیئن آصف باجوہ نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں ملک کی ٹاپ10 ہاکی کلبز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ لیول پرملک کی تمام کلبز نے حصہ لیا۔ دوسرے مرحلے میں تمام ڈسٹرکٹس کی فاتح کلبز نے ڈویژنل چمپئن شپ میں حصہ لیا۔تیسرے مرحلے میں تمام ڈویژنز کی چمپئن کلبز صوبائی کلب چمپئن شپ کا حصہ بنیں گی۔ یہ مقابلے کل ہوں گے۔صوبائی چیمپئن شپ کی10 کلبز کی ٹیمیں قومی کلب چمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔قومی کلب چمپئن شپ میں پنجاب کی چار، خیبرپختونخوا اور سندھ کی2,2ٹیمیں حصہ لیں گی۔بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت کی ایک، ایک ٹیم چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ ملک میں بیک وقت انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کروائی گئی۔