مزید خبریں

عیسی لیب باسکٹ بال،کراچی کلب اور ممبا اسکواڈ کی فتح

کراچی (اسٹاف رپورٹر):عیسی لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں کراچی باسکٹ بال کلب اور ممبا اسکواڈ نے فتح سمیٹ لی۔ عثمان باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ ایسوسی ایشن اور عیسی لیبارٹریز کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کورٹ کراچی پر جاری ”چھٹا عیسی لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2022”میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ پہلے میچ میں کراچی باسکٹ بال کلب نے مد مقابل اسٹریٹ بالرز باسکٹ بال کلب کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 46کے مقابلے میں 49باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے اسد امام 18،دانیال احمد 15اور زین تنویر نے 11جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے عمر خواجہ16،سمیر خان13اور یعوقب خان نے 8باسکٹ اسکور کئے۔کھیلے گئے دوسرے میچ میں ممبا اسکواڈ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل کراچی کولٹس باسکٹ بال کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 39کے مقابلے میں 56باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے مصطفی خان نے 4تھری پوائنٹرز کی مدد سے 26،محمد حارث 18اور حماد خان نے 9باسکٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،زاہد ملک ،عامر شریف اور عدنان صالحین نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز راج کمار ،نعیم احمد ،ممتاز احمد ،عثمان خان اور مائیکل ٹرنر تھے ۔