مزید خبریں

یہودکی شر انگیزی‘ مسجد پر اسرائیلی جھنڈا لہرا دیا

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) یہودی آباد کاروں نے بیت لحم کے مشرق میں واقع کیسان گاؤں کی ایک مسجد پر اسرائیلی جھنڈا لہرا دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق آباد کاروں کے ایک گروپ نے مسجد پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور مسجد کا مرکزی دروازہ توڑ دیا۔ اس دوران شرپسند مسجد کی چھت پر چڑھ گئے اور مینار پر اسرائیلی جھنڈا لہرا دیا۔ اس دوران انہیں فوج کی بھرپور سیکورٹی حاصل رہی۔ واضح رہے کہ کیسان گاؤں کو بار بار حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ادھر آباد کاروں نے نابلس کے شمال مشرق میں واقع الباذان گاؤں میں بھی مسجد میں توڑ پھوڑ کی۔