مزید خبریں

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کا غیر علانیہ دورئہ ایران

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جوزف بوریل ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق تعطل کے شکار مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ایران آئے ہیں۔ ان کا یہ دورہ غیر علانیہ ہے۔ انہوں نے اس دورے سے قبل ٹوئٹر پر لکھا کہ موجودہ کشیدگی کے خاتمے اور معاہدے پر مکمل عمل کو یقینی بنانے کے لیے واحد راستہ سفارت کاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے مابین اختلافات کی بنا پر جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے کئی ملکی مذاکرات 3ماہ سے جمو دکا شکار ہیں۔