مزید خبریں

سعودی عرب میں 15ہزار سے زائد تارکین وطن گرفتار

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 15 ہزار 416 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 16 جون سے 22 جون کے درمیان کارروائیاں کیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 9ہزار 572 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔