مزید خبریں

ترکیہ : 11ہزار ایکڑ کے جنگلات پر لگی آگ بجھادی گئی‘ مشتبہ شخص گرفتار

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے جنگلات میں لگی آگ پر 4روز بعد قابو پالیا گیا۔ اس دوران آگ سے 11 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو نقصان پہنچا۔ترکیہ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب واقع جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹروںکااستعمال کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔ وزیر داخلہ سلیمان سوائلو نے بتایا کہ ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ زیر حراست ملزم نے جنگل میں آگ لگانے کا اعتراف بھی کیا ہے۔