مزید خبریں

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا دورئہ مصر‘ صدر سیسی سے ملاقات

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے قاہرہ میں مصری صدر سیسی سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں، علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی امور میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔ قطر کے شاہی دربار کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر قطر ایک اجلاس میں شرکت کے بعد روانڈا کے شہر کیگالی سے سرکاری دورے پر قاہرہ گئے ۔ مصری صدر نے اس سے قبل شیخ تمیم بن حمد کو مصر کے دورے کی دعوت دی تھی ۔