مزید خبریں

عراق میں گیس فیلڈ پر مارٹر گولے سے حملہ‘ جانی نقصان نہیں ہوا

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں گیس فیلڈ کو مارٹر کے گولے سے نشانہ بنایا گیا،تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس گیس فیلڈ پر متحدہ عرب امارات کی ایک توانائی فرم ’دانہ گیس‘ کام کرتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ،جب کہ نامعلوم حملہ آور اپنا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی اسی گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔دوسری جانب کسی مقامی یا بین الاقوامی مسلح گروپ نے اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔