مزید خبریں

منیٰ کا بنیادی ڈھانچہ از سر نو ترتیب دیا جا رہا ہے‘ سعودی وزارت حج

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے بتایا ہے کہ مناسک حج کے اہم مقام منیٰ میں بنیادی ڈھانچہ از سر نو ترتیب دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر مشاط نے بتایا کہ حج سیزن کے بعد پورے نظام پر نظر ثانی کی جائے گی۔ اس دوران کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر آئندہ ان کی طرف سے فراہم کی جانے والے خدمات میں بہتری پیدا کی کوشش کی جائے گی۔ اس جائزے کا مقصد کسی کو سزا یا جرمانہ کرنا ہر گز نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حج کے دوران مہمانوں کو پیش آنے والے تمام چیلنجوں سے انہیں آگاہ رکھا جائے گا۔