مزید خبریں

روسی فضائیہ کے میزائل کا یوٹرن‘ لانچنگ پیڈ تباہ کردیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی فوج کی جانب سے داغے گئے میزائل نے یو ٹرن لے کر اپنے ہی لانچنگ پیڈ کو تباہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ یوکرین کے شہر لوہانسک کے علاقے میں پیش آیا۔ میزائل 180 ڈگری میں گھوم کر واپس وہی آگر،جہاں سے اسے لانچ کیا گیا تھا۔ میزائل سسٹم مبینہ طور پر ایک S300 تھا جسے یوکرین کے روسی علاحدگی پسند لوہانسک سے کنٹرول کر رہے تھے۔ میزائل میں خرابی کی وجہ واضح نہیں ہوسکی تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ اس کی وجہ یوکرین کے ڈرون کی ہیکنگ یا جیمنگ ہو سکتی ہے۔