مزید خبریں

قومی ٹیم کاتربیتی کیمپ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر):راولپنڈی کیمپ میں قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ شیڈول جا ری کر دیا گیا۔ ترجما ن پی سی بی کے مطا بق دورہ سری لنکاکی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈہفتے کو اسلام آباد میں جمع ہوا، جہاں وہ 7 روزہ تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گا۔اس دوران قومی اسکواڈ 26 جون سے یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گا۔مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم 27 جون کو تربیتی کیمپ جوائن کریں گے۔ کاونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف نائب کپتان محمد رضوان، اظہر علی اور شان مسعود تربیتی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے، یہ تمام کھلاڑی سری لنکا روانگی سے قبل قومی اسکواڈ کو لاہور میں جوائن کریں گے۔