مزید خبریں

ٹنڈو الہیار: چھوٹے بھائی کی جانب سے زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت)میرا بھائی میرے حصے کی زرعی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے میرا بھائی کسی کے فیصلے کو تسلیم نہیں کر رہا جبکہ پولیس بھی میرے ساتھ کو ئی انصاف فراہم نہیں کر رہی میر ے والد نے زبانی طور پر مجھے 8ایکٹر زرعی زمین دی تھی میرے والد کی کل 32ایکٹر زرعی زمین ہے جبکہ ہم 5 بھائی اور 2 بہن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار دیھ ریچھل کے رہائشی کمال خان لاشاری نے نیشنل پریس کلب پر پر یس کانفر نس کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میر ے چھوٹے بھائی نے میرے والد کی جانب سے میر ے حصے میں 8 ایکٹرزرعی زمین زبانی طور پر مجھے دی اور ابھی میرے والد کی کل زرعی زمین آج بھی میرے والد خانن لاشاری کے نام پر جو زمین تھی آج بھی ان کے نام پر کاغذات ہیں اور میرے چھوٹے بھائی نے میر ے حصے کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے میں نے انصاف کے لیے ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سمیت تھانہ بکیرا شریف کوانصاف کے لیے درخواست دی ہے لیکن پولیس کوئی تعاون نہیں کر رہی میر ا بھائی قانون کا سہارا لے کر ہمارے حقوق ہڑپ رہا ہے۔ میں چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلی سندھ ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدر آباد ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سے مطالبہ کر تا ہو ں کہ مجھے انصاف فراہم کیا جا ئے اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں انصاف کے لیے ہر فورم پر احتجاج کر نے کا حق رکھتا ہو ں ۔