مزید خبریں

اقتدار کی خاطر نظریہ پاکستان پر لسانی حملے کیے گئے،عبدالقیوم شیخ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے کہا ہے کہ 1970ء سے حصول اقتدار کی خاطر نظریہ پاکستان پر لسانی حملے کیے گئے ، سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی نیت کی خرابی سے لسانی کورونا پھیلتا رہا اور اس میں مبتلا ووٹرز خرابی میں مبتلا میں ہوتے رہے ، جبکہ ووٹ دینے کی اہلیت نہ رکھنے والوں کو ہی ووٹ کا حق دے کر حکمرانوں نے نظام تباہ کردیا ، جس کے نتیجہ میں جاہل کو جہل کا انعام ملتا رہا ، حکومت کرپشن زدہ انکم سپورٹ پروگرام اور لنگر خانے ختم کرکے بااختیار ڈسٹرکٹ گورنر نامزد کرے۔