مزید خبریں

حیدرآباد:مزدور کی اُجرت 40 ہزار روپے کرنے کامطالبہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن اور متحدہ لیبر فیڈریشن پاکستان کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس کی صدارت محبوب علی قریشی نے کیا اجلاس میں مہنگائی میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے مہنگائی اور بے روز گاری پر قابو پانے میں حکومت کی ناکامی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اورمہنگائی کے پیش نظر مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر یا فوری طور پر کم از کم 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا متحدہ لیبر فیڈریشن کے آصف خٹک نے کہاکہ کانکنی‘ صنعتی کارکن کی ای او بی آئی اور سوشل سیکورٹری میں تمام مزدروں وکانکنوں کو رجسٹرڈ نہ کرنے اور کچھ کو کرنے اور باقی کو علاج وپنشن کی سہولت سے محروم کرنے ‘ بھرتی لیٹر‘ حاضری کارڈ فراہم نہ کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کرکے قومی اداروں کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچانے کے غیر قانونی عمل کی سخت مذمت کی وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ جاتی کاروائی کریں اس موقع پر شکیل احمد ودیگر بھی خطاب کیا۔