مزید خبریں

دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی آقا کریم ؐ کی شان میں گستاخی ہے ،جواد برکاتی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر))دائرہ برکات اسلامی کی ذیلی تنظیم بزم برکات مصطفی کے تحت 156 واں ماہانہ درس حدیث جامعہ اﷲ والی مسجد لطیف آباد نمبر 12میں منعقد کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ڈی بی آئی علامہ صاحبزادہ جواد رضا برکاتی نے کہا کہ کفار اور یہودو نصاریٰ کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے اور دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی آقا کریم ؐ کی شان میں گستاخی ہے مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن نبی رحمت ؐ کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کرسکتا بی جے پی کی جاہل ترجمان خاتون نوپور شرما کے توہین آمیز بیان سے دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، حکومت بھارتی سفیر کو ملک بدر اور اس کی مصنوعات کا سرکاری طور پر بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرے درس حدیث میں سرپرست اعلیٰ ڈی بی آئی مفتی میاں احمد برکاتی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔