مزید خبریں

بینظیر کی بدولت پیپلزپارٹی مضبوط و مستحکم ہے،منارٹی ونگ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے نائب صدر مقبول مسیح کھوکھر کی جانب سے حر کیمپ گرئس ٹان حیدرآباد میں محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس میں بڑی تعداد میں اقلیتی مرد و خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقبول مسیح کھوکھر نے کہاکہ محترمہ بینظیربھٹو واحد خاتون لیڈر تھی جنہوں نے جمہوریت کی بقاء کے لیے جدوجہد کی اور ان کی بدولت ہی پیپلزپارٹی آج مضبوط و مستحکم ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہید رانی بینظیربھٹو کے دنیا سے جانے کے بعد آج بھی شہید بی بی عوام کے دلوں میں زندہ ہے اوران کا خلاء ان کے صاحبزادے بلاول زرداری نے پرُ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا لگایا ہوا پودا آج پیپلزپارٹی کی شکل میں پاکستان میں حکمرانی کررہا ہے۔