مزید خبریں

مختصر زندگی میں نیک اعمال کرتے رہنا چاہیے،شاہد عطاری

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی پاکستان کے نگران محمد شاہد عطاری نے کہاکہ دین اسلام قربانی کا درس دیتا ہے،بزرگان دین کی اسلام کے لیے بڑی قربانیاں ہیں،قرآن پاک پڑھنے والوں پر اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے، دین سے دوری اور بے عملی کی وجہ سے ہمارے معاشرہ میں خودکشی،طلاق،جھگڑوں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ وہ دعوت اسلامی کے صوباء مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں ہفتہ وار اجتماع سے خصوصی خطاب کر رہے تھے۔اجتماع میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران سمیت اسلامی بھائیوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔محمد شاہد عطاری نے کہا کہ قرآن عظیم کوترجمہ اور تفسیر کے ساتھ پڑھنے سے نیکی کرنے کا ذہن بنتا ہے۔ مختصر زندگی میں ہمیں نیک اعمال کرتے رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دینی مطالعہ کرنے سے جہاں فرض علوم سیکھنے کا موقع ملتا ہے وہاں دوسری جانب ڈپریشن سے بھی نجات ملتی ہے۔