مزید خبریں

حیدر آباد:20 سماجی تنظیموں پر مشتمل ڈسٹرکٹ سول سوسائٹی نیٹ ورک کا قیام

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کی 20 سماجی تنظیموں پر مشتمل ڈسٹرکٹ سول سوسائٹی نیٹ ورک کا قیام‘ نیٹ ورک کا مقصد کمیونٹی کی بہترین کے لیے کردار ادا کرنا ‘ لائن ڈیپارٹمنٹس اور سول سوسائٹی آرگنائزیشن سی ایس اوز کے درمیان موجود خلا کو ختم کرنے کے لیے پل کا کردار ادا کرنا ہے اس سلسلہ میں شہباز بلڈنگ میں تھر دیپ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قائم اکبر ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مرتضی گوہر‘ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللہ نظامانی‘ چیف میونسپل آفیسر قاسم آباد ظہور احمد‘ ایڈمنسٹریٹر تعلقہ حیدرآباد محمد اسلم ‘ ڈپٹی ضلعی ایجوکیشن آفیسر سیدہ عروج فاطمہ‘ ڈبیلیو ایچ ایچ کے فیصل بلوچ‘ تھر دیپ کی ٹیم شیمیم اختر‘ رخسانہ ‘ روبینہ بلوچ ‘ عبدالطیف ‘ قیصر پروین‘ فہمیدہ جونیجو سمیت بیس سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی نیٹ ورک کے عہدیداران صدر عبدالمجید ملاح‘ جنرل سیکرٹری عبداللہ ویسر‘ جوائنٹ سیکرٹری ممتاز کوری کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔