مزید خبریں

ٹنڈوالہیار :الیکشن ڈیوٹی پر جا نے والی پولیس موبائل اُلٹ گئی، 4 اہلکا ر زخمی

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت)سند ھ میں ہو نے والے بلدیا تی انتخابات کے سلسلے میں پہلے مر حلے میں آج ہونے والی پولنگ کے سلسلے میں ایس ایس پی کی اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل جو الیکشن ڈیوٹی کے سلسلے میں خیرپور جانے والی اسکواڈ میں چلنے والی پولیس موبائل عثمان شاہ ہڑی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔پولیس موبائل عثمان شاہ ہڑی کے قریب ٹائر پھٹنے کے سبب اُلٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس اہلکار ایس ایس پی کے ہمراہ خیرپور الیکشن میں ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے۔زخمیوں میں رفیق ، عابد ، شیرل ، سجاد ، اور بابو شامل تھے۔