مزید خبریں

سکھر:اسداللہ بھٹو کی عبدالرشید شیخ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

سکھر (نمائندہ جسارت)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ، سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے پنوعاقل میں استاد عبدالرشید شیخ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوںنے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کرائی، بعد ازاں انہوں نے وڈیرو اللہ وسایو عباسی سے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ملاقات بھی کی اور مختلف اُمورپرگفتگو کی۔