مزید خبریں

انتہا پسند ہندو مسلمانوں کو دیوار سے لگارہے ہیں،حبیب قریشی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف سوشل ویلفیئر سوسائٹی کا اجلاس صدر حبیب احمد قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر سردار غلام رسول کورائی ، چیئرمین سید مصطفی رضوی ، نائب صدر سعید احمد شیخ ، جنرل سیکرٹری طلال احمد ، جوائنٹ سیکرٹری سلیم ماجد بلوچ ، لیگل ایڈوائزر محمد امین جالندھری ایڈوکیٹ ، محمد فرحان ، حسام الدین ، مفتی نوید حسین زیدی ، عطیہ بیگم اور مسز مہوش نے شرکت کی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے صدر سوسائٹی حبیب احمد قریشی نے کہا کہ مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی بھارت میں معمول بن چکا ہے ، انتہا پسند ہندو مسلمانوں کو دیوار سے لگارہے ہیں ، بی جے پی کی ترجمان نے نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کیا ہے عالمی برادری بھارتی دہشت گردی اور وہاں کی جانے والی شان رسالت میں گستاخی کو لگام دے اور کارروائی کرے ۔