مزید خبریں

سکھر :محکمہ خوراک میں کرپشن عدالت نے ملزمان کو سزا سنا دی

سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ خوراک کشمور میں کروڑوں کی کرپشن ، احتساب عدالت نے ملزمان کو سزا سنا دی،احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سابق فوڈ انسپکٹر عبدالغفار کلوڑ،اور عبدالرشید ملک کو قید اور جرمانے کی سزادی ، ملزمان کو 7، 7 سال قید اور جرمانے کی سزادی گئی ، دونوں ملزمان کے خلاف نیب نے سال 2015 میں ریفرنس دائر کیا تھا، ملزم عبد الغفار کلوڑ ساڑھے 4 سال سے جیل میں قید جبکہ رشید ملک ضمانت پر رہا تھے۔