مزید خبریں

سندھ بے امنی اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے،قادر مگسی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے جیکب آباد میں دستی بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ عوام کی جان و مال اور عزت کا تحفظ یقینی بنائیں لیکن سندھ حکومت اس میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، سندھ بدامنی، قتل وغارت گری اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، سندھ میں عوام کی عزت، جان ومال محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ امن، محبت اور رواداری کی دھرتی ہے اس کے لوگوں نے ہمیشہ دہشت گردی کو رد کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں اس حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات ہونے چاہئیں لیکن دہشت گردی کے واقعات کے بعد سیکورٹی کا بھی پول کھل گیا ہے۔