مزید خبریں

جیکب آباد ،دستی بم حملہ ایک جاں بحق،10 زخمی ،رینجرز کی گاڑی بال بال بچ گئی

جیکب آباد(نمائندہ جسارت+خبر ایجنسی) جیکب آباد میں ریلوے پھاٹک کے قریب دستی بم حملہ میںرینجرز کی گاڑی بال بال بچ گئی ،دھماکے سے ایک راہگیر جاںبحق ہوگیا، 3پولیس اہلکار ، ایک بچے سمیت 10افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاقہ مکینوںنے حملہ آور کو دھرلیا ، درگت کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود مولاد ادپھاٹک کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص غلام مصطفی ولد عطامحمد جکھرانی موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا جبکہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے جانے والے 2پولیس اہلکار ٹھٹھہ کے رہائشی ایاز ٹالانی ،فیاٖ ض احمدبچہ غلام نبی ڈومکی سمیت قادر بخش لاشاری ،فیاض چوہا ن،گاجی چانڈیو،سیف اللہ لاشاری ،میر داد چانڈیو سمیت 10افراد زخمی ہوگئے جبکہ رینجرز کی موبائل بال بال بچ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق رینجرز کی گاڑی گزرنے کے بعد دھماکا ہوا زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا
ہے جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ دستی بم حملہ کرنے والے شخص کو گڑھی سبایو کے مکینوں نے پکڑکر درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ، ذرائع کے مطاب ق حملہ آور بلوچستان کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔ایس ایس پی سمیر نور چنا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔سمیر نور چنا نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں میں 3 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث زخمی تڑپتے رہے، جس کے بعد زخمیوں کو لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔