مزید خبریں

حرمت سود کا فیصلہ چیلنج کرنا غیر اسلامی و غیر آئینی ہے‘ فرید پراچہ

لاہور(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی فرید احمد پراچہ اور امیرجماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے وفاقی شریعت عدالت کے حرمت سود کے سلسلے میں تاریخی فیصلے کو اسٹیٹ بینک اور دیگر نجی بینکوں کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرنے کو غیرآئینی اور غیراسلامی قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو عدالتی فیصلے کا محافظ ہونا چاہیے تھا، لیکن وہ سودی نظام کا محافظ بن کر اللہ و رسولؐ کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے پر بضد ہے۔ انھوں نے حکومت سے سوال کیا کہ وہ واضح بتائے کہ سودی نظام کی طرف ہے یا اللہ و رسولؐ اور قرآن سنت کی طرف۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ علما کرام کے فیصلے اور فتوے کے مطابق چیلنج کرنے والے بینکوں کا مکمل بائیکاٹ کریں، اپنی رقوم نکال لیں اور ان بینکوں کے سامنے مظاہرے کیے جائیں۔