مزید خبریں

جماعت اسلامی کے وفد کی شیخ آفندی کی نماز جنازہ میں شرکت

لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے وفد نے ترکی کے معروف صوفی بزرگ استاد شیخ محمد آفندی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے انتقال کو مسلم دنیا کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کی سربراہی میں شیخ محمد آفندی کی نمازجنازہ میں شرکت کرنے والوں میں آصف لقمان قاضی، صاحبزادہ طارق اللہ خان، عنایت اللہ خان، قیصر شریف اور دیگر شامل تھے۔ استنبول کی جامع مسجد فتح میں صوفی بزرگ کی نماز جنازہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سمیت لاکھوں افراد موجود تھے۔ جماعت اسلامی کا 20رکنی وفد 10 روزہ تربیتی دورے پر ترکی میں ہے۔ دورے کے دوران وفد کی ملاقاتیں ترکی کی معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سے ہو رہی ہیں۔