مزید خبریں

آزاد کشمیرکا ایک کھرب 63 ارب 70 کروڑ روپے کا بجٹ پیش

مظفرآباد (صباح نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے نئے مالی سال 2022-23 کا ایک کھرب 63 ارب 70 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ وزیراعظم سردار تنویرالیاس کی زیرصدارت کابینہ اجلاس نے بجٹ کی منظوری دے دی، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ بجٹ وزیر خزانہ عبد الماجد خان نے پیش کیا، بجٹ میں 1 کھرب 35 ارب 20 کروڑ روپے غیر ترقیاتی اخراجات جبکہ 28 ارب 50 کروڑ روپے ترقیاتی اخراجات کیلیے مختص کیے گئے ہیں، ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 2 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے بتایا کہ ترقیاتی بجٹ میں صحت عامہ کیلیے ایک ارب 80 کروڑ، تعلیم کیلیے 2 ارب 17 کروڑ اور مواصلات کیلیے 12 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ فزیکل پلاننگ وہائوسنگ کیلیے 3 ارب 30 کروڑ، ریلیف و بحالیات کیلیے ایک ارب 14 کروڑ 91 لاکھ، پنشن کیلیے 26 ارب، تعلقات عامہ کیلیے 23 کروڑ 17 لاکھ اور عدلیہ کیلیے 2 ارب 12 کروڑ 28 لاکھ مختص کیے گئے۔ داخلہ کیلیے 7 ارب 25 کروڑ 8 لاکھ، جیل خانہ جات 25 کروڑ 1 لاکھ، شہری دفاع کیلیے 30 کروڑ 38 لاکھ اور آرمڈ سروسز بورڈ کو 8 کروڑ 50 لاکھ ملیں گے۔