مزید خبریں

عمران خان نے پی ٹی وی کی نیلامی کا منصوبہ بنایا‘مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور فواد چودھری نے پی ٹی وی کو نیلام کرنے کا منصوبہ بنا لیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے خزانے پر انوکھا ڈاکہ ڈال کر پی ٹی وی اسپورٹس کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، جس کا خمیازہ آج پی ٹی وی بھگت رہا ہے، ملوث کرداروں کو قانون کے مطابق سز ا دی جائے گی۔ پی ٹی وی کے حقوق اے آروائی چینل کو دینے کا باقاعدہ منصوبہ بنایا اور پی ٹی وی کا معاشی قتل کیا گیا،معاملے کی انکوائر ی شروع ہو چکی ہے،اس معاہدے کو عدالت میں لے جائیں گے۔