مزید خبریں

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، فورسز کے وہاں پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔